موٹرسائیکل چھیننے والا گینگ گرفتار

December 16, 2019

لاہور(کرائم رپورٹر سے)نواب ٹاون پولیس نے فیصل عرف فیصلی موٹر سائیکل سنیچر گینگ کو اس کے دو ساتھی ملزموں کے ساتھ گرفتار کر لیا۔ نواب ٹاون پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث علی حسن ،فیصل اور سعد رحمان کو گرفتار کر کے مال مسروقہ بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان نواب ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، ہنجروال صدر ڈویژن میں شاپنگ مالز کے اردگرد اریکی کر کے موٹر سائیکل گن پوانئٹ پر چھینتے اور فرار ہو جاتے، موقعہ سے ملزمان سے چیھنی گئی موٹر سائیکلز کیش، اسلحہ اور موبائل فون برآمد کیا ہے ۔