صوبہ جنوبی پنجاب وقت کی ضرورت ہے:راشد حسین بخاری

December 16, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) صدر جنوبی پنجاب مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا ہے کہ صوبہ جنوبی پنجاب موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے ،اقتدار کے پہلے سو دنوں میں الگ صوبے بنانے کا وعدہ کرنے والے حکمرانوں نے 15ماہ سے زائد کا عرصہ گزارنے کے باوجودسب سیکرٹریٹ کے قیام میں بھی چپ سادھ رکھی ہے ،مستقبل پاکستان چیئرمین انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی سربراہی میں شروع دن سے ہی ملک بھر میں انتظامی بنیاد پر نئے صوبوں کے قیام کی آواز بلند کرتی آرہی ہے۔