جمانجی نے فروزن 2 کو پیچھے چھوڑ دیا

December 16, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ہالی ووڈ کی ایڈونچر فلم جمانجی دی نیکسٹ لیول نے امریکن باکس آفس پر گیم بدل دیا ، ویک اینڈ پر ساڑھے9ارب روپے کما کر فروزن 2 کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

جادوئی گیم جمانجی کے سیکوئل ’جمانجی دی نیکسٹ لیول ‘میں چار دوستوں کی مشکل ترین مہم نے سب کے دل جیت لیے ،فلم نے جمعہ سے اتوار تک 3 دن میں نو ارب پینتالیس کروڑ روپے کما کر فروزن 2 کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

باکس آفس پر فروزن 2 دوسرے نمبر پر آگئی جس نے تین دن میں تقریباً 3 ارب روپے کا بزنس کیا ۔

تیسرے نمبر پر مرڈر مسٹری مووی نائیوز آؤٹ رہی جس نے ایک ارب چوالیس کروڑ روپے کمائے ہیں ۔