نجف مرزا ڈی جی نیب کراچی تعینات

December 16, 2019

نجف مرزا نے ڈی جی نیب کراچی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا، پہلے ہی روز نیب افسران کی جانب سے نئے ڈی جی کو اہم کیسز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

نجف مرزا کو ڈی جی نیب کے عہدے کا چارج لینے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد انہوں نے نیب افسران کا اجلاس طلب کیا۔

اجلاس میں نیب افسران نے نئے ڈی جی نیب نجف مرزا کو زیر تحقیقات کیسز پر بریفنگ دی، نیب افسران نے ڈی جی نیب کو شرجیل انعام میمن، آغا سراج درانی، ڈاکٹر عاصم اور رکن قومی اسمبلی سکندر راہ پوتو کے خلاف تحقیقات سے بھی آگاہ کیا۔

ڈی جی نیب کو ایس بی سی اے افسران کے خلاف تحقیقات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب نے کیسز پر افسران کو اہم ہدایات دیتے ہوئے ریفرنسز کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔