اقراء اور یاسر کی شادی کا کارڈ منظر عام پر آگیا

December 17, 2019

معروف کامیڈین یاسر حسین اور اداکارہ اقراء عزیز کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا گیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

یہ بھی دیکھئے: ناروے میں پاکستانی ستاروں کا یاسر کی مہندی کا انعقاد

شادی کا کارڈ اقراء اور یاسر دونوں کی جانب سے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا ہے۔


کیپشن میں دونوں نے اپنے مداحوں سے انہیں دعاؤں میں یاد رکھنےکی درخواست کی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ’اقراء یاسر دا ویاہ‘ بھی لکھا۔

دونوں کی شادی کا کارڈ شادی کے عام کارڈوں سے ہٹ کر انتہائی دلچسپ اور منفرد ہے۔

سوشل میڈیا پر رواں سال خبروں میں سب سے زیادہ اِن رہنے والی جوڑی یاسرحسین اور اقراء عزیز کی شادی رواں ماہ 28 دسمبر کو منعقد کی جائے گی۔

کارڈ کی تیاری میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کامیڈی اور حسِ مزاح کا خاص خیال رکھا گیا ہے جبکہ کارڈ کے عین وسط میں عروسی جوڑے میں ملبوس اقراء اور یاسر کو گرافکس میں بھی دکھایا گیا ہے۔

جوڑے کی جانب سے گفٹ نہیں بلکہ دل کھول کر سلامی دینے کا کہا گیا ہے۔

کارڈ کی پوسٹ پر شوبز انڈسٹری تعلق رکھنے والے مشہور و معروف لوگوں کی جانب سے مبارکباد کے کمینٹس کئے جارہے ہیں۔