لاہور ہائیکورٹ: خصوصی عدالت کیخلاف پرویز مشرف کی درخواست پر بینچ تشکیل

December 25, 2019

لاہور ہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کی تشکیل کے خلاف پرویز مشرف کی درخواستوں پر سماعت کیلئے فل بینچ تشکیل دے دیا ہے جو 9جنوری2020 ء کو سماعت کرے گا۔

پرویز مشرف کی درخواستوں کی سماعت کیلئے تشکیل دیئے جانے والے لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس محمد مسعود جہانگیر شامل ہیں۔

پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کی تشکیل غیرقانونی قرار دینے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

واضح رہے کہ پرویز مشرف علاج کے سلسلے میں دبئی میں موجود ہیں۔17دسمبر کو خصوصی عدالت نے اپنے فیصلے میں انہیںسزائے موت سنائی تھی۔