پانچ ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت نہیں بڑھائی، مشیر خزانہ

December 27, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

پانچ ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت نہیں بڑھائی، مشیر خزانہ

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت سے زيادہ کوئی بزنس فرینڈلی حکومت نہیں ہے، ہم نے پانچ ماہ سے پیٹرولم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریبِ تقسیمِ انعامات سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ جب قیمتیں بڑھتی ہیں تو سب سے زیادہ تکلیف عمران خان کو ہوتی ہے۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ طے کیا گيا تھا کہ اسٹیٹ بینک سے کوئی قرض نہیں لیا جائے گا، رواں مالی سال کو چھ ماہ ہوگئے، ہم نے اسٹیٹ بینک سے کوئی قرضہ نہیں لیا۔

حفیظ شیخ نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کے لیے موثر اقدامات کیے گئے، معاشی پالیسیوں کے مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ معاشی اصلاحات کے دوران مشکلات پیش آئیں، اب فیصلوں کے اچھے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس کا پروگرام بخوبی چل رہا ہے جبکہ موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بڑھائی ہے۔

حفیظ شیخ نے کہا کہ ہم نے پہلی بار اسٹیٹ بینک کو خود مختاری اور مانیٹری پالیسی بنانے کی اجازت دی۔