پاکستان اور چین کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدہ دوم آج سے نافذ العمل

January 01, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستان اور چین کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدہ دوم آج سے نافذ العمل ہوگیا، سیکرٹری تجارت کے مطابق تجارتی معاہدہ دوم کے تحت ٹیرف مراعات کا اطلاق آج سے لاگو ہوگا۔

سیکرٹری تجارت احمد نواز سکھیرا کا کہنا ہے کہ چین کی 90 فیصد درآمدی اشیاء کے لیے پاکستان کو ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہوگئی ہے، اس سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

سیکرٹری تجارت کے مطابق مصنوعات پر مراعات کا اطلاق دو طرفہ ہوگا، پاکستان کی 313 مصنوعات کو چینی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہوگی۔