امریکی خلانورد خاتون کا خلا میں رہنے کا نیا ریکارڈ

January 03, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.


خاتون امریکی خلانورد کرسٹینا کوچ نے مسلسل 289 روز خلا میں رہنے کا ریکارڈ بنا ڈالا۔

امریکی خلا نورد خاتون نے 28 دسمبر 2019 کو خلا میں مسلسل رہنے کے 289 دن مکمل کیے، ان سے قبل خلا میں مسلسل سب سے زیادہ وقت تک رہنے کا ریکارڈ امریکی خاتون پیگی وٹسن کے پاس تھا جو 288 دن رہی تھیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اب مسلسل تقریبا 9 ماہ تک خلا میں رہنے کا اعزاز 40 سالہ کرسٹینا کوچ نے حاصل کرلیا، ساتھ ہی انہیں یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے رواں برس عالمی خلائی اسٹیشن کے باہر چہل قدمی بھی کی تھی۔

خلائی سائنس کی ویب سائٹ اسپیس کے مطابق کرسٹینا کوچ نے 28 دسمبر 2019 کو شام 6 بج کر 16 منٹ پر مسلسل خلا میں سب سے زیادہ رہنے کا ریکارڈ بنایا۔