دلہا دلہن کی ایمبولینس میں شادی ہال آمد

January 06, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

دلہا دلہن کی ایمبولینس میں شادی ہال آمد،ویڈیووائرل

ملائیشیا میں دلہا دلہن نے ایمبولینس میں شادی ہال میں انٹری دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی ہال میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور ہال میں اچانک ایمبولینس پہنچتی ہے جس کے اندر دلہن اسٹریچر پر بیٹھی ہوئی ہے اور دلہن کو اسٹریچر پر ہی ہال کے اندر لے جایا جارہا ہے۔

دلہا نے پیرا میڈک یونیفارم زیب تن کیا ہوا ہے اور دلہن کو اسٹریچر سے اتارنے کے بعد اسٹیج کی جانب رواں دواں ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے نوبیاہتا جوڑے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایمبولینس مریضوں کے لیے ہوتی ہے تفریح کے لیے اس کا استعمال نہیں ہونا چاہئے۔