کرسٹیانو رونالڈوکی شاندار ہیٹ ٹرک

January 08, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

رونالڈو نے اٹلین سیریا اے میں پہلی ہیٹ ٹرک اسکور کی

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سیریا اے میں اپنی پہلی ہیٹ ٹرک اسکور کی اور شاندار پرفارمنس کی بدولت حریف ٹیم کو 4 صفر سے آؤٹ کلاس کردیا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے ایلینز اسٹیڈیم میں کمال کردیا،کیگلیری کے خلاف رونالڈو نے اٹلین سیریا اے میں پہلی ہیٹ ٹرک اسکور کی۔

رونالڈو کے کیریئر کی یہ 56ویں ہیٹ ٹرک ہے۔

یادرہے کہ گزشتہ سال نومبر میں بھی لیتھوینیا کے خلاف کرسٹیانو رونالڈو نے ہیٹ ٹرک کی تھی.