لاہور قلندرز کی ’’میں ہوں قلندر‘‘ مہم جاری

January 08, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

لاہور قلندرز کی ’’میں ہوں قلندر‘‘ مہم جاری

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز کی ’’میں ہوں قلندر‘‘ مہم جاری ہے۔ فرنچائز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز شہر میں ہونے والی اسپورٹس کی تمام سرگرمیوں میں حصہ لے گی۔ شہری پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کو سپورٹ کریں۔

لاہور قلندرز کی ’’میں ہوں قلندر‘‘ مہم تعلیمی اداروں میں جاری ہے۔ مقامی یونیورسٹی کے اسپورٹس فیسٹیول میں لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید، کپتان سہیل اختر اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے شرکت کی اور طلبہ کو لاہور قلندرز کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان سپر لیگ 2020 کا شیڈول

کپتان سہیل اختر اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے فیسٹیول میں شریک طلبہ میں ٹی شرٹس بھی تقسیم کیں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو شیلڈز دیں۔

ڈائریکٹر لاہور قلندرز اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ان کی تمام سپورٹ لاہوریوں کے ساتھ ہے، وہ بھی پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کو سپورٹ کریں۔

لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا جوش و خروش پیدا کرنے کے لیے شہر کے کونے کونے میں جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: قلندرز 8 میچز لاہوریوں کے سامنے کھیلیں گے

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو میں لاہور قلندرز اپنے 8 میچز لاہور جبکہ ایک، ایک کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے گی۔

لاہور قلندرز کا پہلا میچ جمعہ 21 فروری کو ملتان سلطانز کے ساتھ ہوگا۔