• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل فائیو: قلندرز 8 میچز لاہوریوں کے سامنے کھیلیں گے

پی ایس ایل فائیو: قلندرز 8 میچز لاہوریوں کے سامنے کھیلیں گے


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے کم از کم 8 میچز اپنے شہر لاہور میں کھیلے گی۔

لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاہور میں میچز کا خواب سچ ہونا ہے، تمام ٹیموں کو اپنے کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ شیڈول پر پی سی بی حکام مبارکباد کے مستحق ہیں۔

لاہور قلندرز لاہوریوں کے سامنے کم از کم اپنےآٹھ میچز کھیلے گی، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دو ایلی منیٹرز اور فائنل بھی شیڈول ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان سپر لیگ 2020 کا شیڈول جاری

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ اسی چیز کے منتظر تھے کہ لاہور قلندرز اپنے شہر میں کھیلے۔ اُن کا کہنا ہے کہ’’ میں ہوں قلندر‘‘ مہم سے جوش و جذبہ پیدا کریں گے۔

سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کو اچھے انداز میں پلان کیا گیا ہے، تمام ٹیموں کو اپنے کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے ، شیڈ ول بنانے پر پی سی بی حکام مبارکباد کے مستحق ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل فائیو کاؤنٹ ڈاؤن کلاک نصب کردی گئی

ڈائریکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں پر ہوم کراؤڈ کا اچھا اثر پڑے گا، نتائج بھی بدلیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 2020ء کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق لاہور قلندرز کے آٹھ میچز لاہور جبکہ ایک، ایک میچ کراچی اور راولپنڈی میں ہو گا۔

34 میچوں پر مشتمل ایونٹ کے 14 میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور، 9 نیشنل اسٹیڈیم کراچی، 8 پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی اور 3 ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

تازہ ترین