طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا نمبر 104

January 08, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا نمبر 104

عالمی ادارے ہنلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے دنیا کے طاقت ور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری کردی گئی جس میں جاپان سر فہرست ہے، 107 ممالک کے کی فہرست میں پاکستانی پاسپورٹ کا نمبر 104 ہے۔

ہیلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے پاسپورٹ انڈیکس 2020 کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں جس میں جاپانی پاسپورٹ دنیا میں سب سے زیادہ ممالک تک بغیر ویزا رسائی کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

فہرست کے مطابق جاپانی پاسپورٹ کے حامل افراد کو دنیا کے 191 ممالک کا دورہ کرنے کے لیے کم از کم پیشگی ویزہ کی ضرورت نہیں ہے۔

جاپانی پاسپورٹ کے حامل افراد ان 191 ممالک میں سے اپنے من پسند ملک پہنچ کر بھی ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

فہرست میں 190 ممالک تک ویزا فری رسائی کے ساتھ سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا دوسرا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔

فہرست کے مطابق جرمنی اور جنوبی کوریا کا نمبر تیسرا ہے جبکہ فن لینڈ اور اٹلی چوتھے نمبر پر ہیں، ان ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والے شہری بالترتیب 189 اور 188 ممالک کا بغیر کسی پابندی کے سفر کرسکتے ہیں۔

107 ممالک کے پاسپورٹ کی فہرست میں پاکستانی پاسپورٹ کا نمبر 104 ہے، یعنی یہ صرف جنگ زدہ ملکوں افغانستان، شام اور عراق سے بہتر ہے۔

واضح رہے کہ اس فہرست میں صومالیہ، لیبیا، یمن اور فلسطین جیسے ممالک کی درجہ بندی پاکستان سے بہتر ہے۔

پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد دنیا کے صرف 32 ممالک بغیر ویزا سفر کرسکتے ہیں یا پھر وہاں پہنچ کر ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔