اقرا ء اور یاسر کا فہد مصطفیٰ کو ٹک ٹاک استعمال نہ کرنے پر جواب

January 09, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

اقرا ء اور یاسر کا فہد مصطفیٰ کو ٹک ٹاک استعمال نہ کرنے پر جواب

کراچی (ایجنسیاں) اداکارہ اقراعزیز اوریاسرحسین نے فہد مصطفی کوویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک استعمال نہ کرنے کے بیان پرٹک ٹاک پرہی جواب دیا ہے۔ اداکار و میزبان فہد مصطفی نے گزشتہ ماہ ٹوئٹر پروالدین سے بچوں کو ٹک ٹاک ایپ سے دور رکھنے کی گزارش کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایپ بچوں کے لیے بالکل بھی صحیح نہیں ہے۔ جہاں سوشل میڈیا صارفین نے فہد مصطفی کو ٹک ٹاک استعمال نہ کرنے کے بیان پر آڑے ہاتھوں لیا تھا وہیں اداکارہ ہانیہ عامرنے بھی ان کے مطالبے کو ہوا میں اڑاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی تھی اور کہا تھا کہ وہ نئے سال میں عہد کرتی ہیں کہ جتنا ہوسکے ٹک ٹاک استعمال کریں گی اورفہد مصطفی کو مایوس کریں گی۔ اوراب اداکار یاسر حسین اور ان کی اہلیہ اقراعزیز نے بھی فہد مصطفی کے ٹک ٹاک سے دور رہنے کے بیان پرانہیں ٹک ٹاک ہی کے ذریعے جواب دیا ہے۔ اداکاریاسر اوراقرا نے گزشتہ روزاپنے اپنے انسٹاگرام پر اکانٹس پر دو مزاحیہ ویڈیوز شیئر کیں جو دراصل انہوں نے ٹک ٹاک پر بنائی تھیں۔ اقرا عزیز کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں بولی وڈ کی مشہور فلم چاندنی کے گانے پر دونوں اداکاری کرتے نظر آرہے ہیں۔ جب کہ جو ویڈیو یاسر حسین نے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی اس میں بھی دونوں بولی وڈ کے گانے پر اداکاری کررہے ہیں اور یہ کافی مزاحیہ ویڈیو ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ یاسر حسین نے پیغام لکھا جس میں وہ فہد مصطفی سے معافی مانگتے ہوئے کہہ رہے ہیں معذرت فہد بھائی۔ تاہم انہوں نے کافی مزاحیہ انداز میں معافی مانگی ہے۔