پاکستان،11برس میں فرقہ ورانہ تشدد،ساڑھے 3ہزار افراد ہلاک ہوئے

January 10, 2020

کراچی(ثاقب صغیر/اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں گزشتہ گیارہ برسوں کے دوران فرقہ ورانہ تشدد کے واقعات میں 3ہزار522افراد ہلاک اور 5ہزار980افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں سال2009سے2019کے دوران فرقہ ورانہ تشدد کے ایک ہزار152 واقعات رپورٹ ہوئے۔پاک انسٹیٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز (PIPS)کی سالانہ سیکورٹی رپورٹ کے مطابق سال 2009میں فرقہ ورانہ تشدد کے 152واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 446افراد ہلاک اور 587زخمی ہوئے،2010میں 152واقعات میں 663افراد ہلاک اور 1569زخمی ہوئے،2011میں 139واقعات میں 397افراد ہلاک اور 626زخمی ہوئے،2012میں 208واقعات میں 538افراد ہلاک اور 871زخمی ہوئے،2013میں 220واقعات میں 687افراد ہلاک اور 1319زخمی ہوئے،2014میں ہونے والے 143واقعات میں 252افراد ہلاک اور 332زخمی ہوئے،2015میں 58واقعات میں 272افراد ہلاک اور 285زخمی ہوئے، 2016میں ہونے والے 34واقعات میں 104افراد ہلاک اور 162زخمی ہوئے،2017میں 20واقعات میں 74افرادہلاک اور 106زخمی ہوئے،2018میں ہونے والے12واقعات میں 51افراد ہلاک اور45زخمی ہوئے جبکہ سال2019میں فرقہ ورانہ تشدد کے 14واقعات میں 38افراد ہلاک اور 78زخمی ہوئے۔