سعودی عرب میں برفباری کی ویڈیو وائرل

January 11, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

سعودی عرب کے شہر تبوک میں برف باری

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں برفباری کا آغاز ہوگیا ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق سعودی عرب کے شہر تائف، تبوک میں برف باری کے بعد متعدد علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

برفانی علاقوں میں رہائش پزیر لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ پائپ لائنوں میں پانی جم جانے کی وجہ سے کئی پائپ پھٹ گئے ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے برفباری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا آپ تصور کرسکتے ہیں؟ یہ روس، اٹلی یا ناروے نہیں ہے۔‘

محکمہ شہری دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ برفباری کے دوران محتاط ڈرائیونگ کی جائے، شاہراہوں پر تیز رفتاری سے گاڑی چلانا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔