فلپائن میں آتش فشاں سے لاوے کا اخراج

January 13, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

فلپائن میں آتش فشاں سے راکھ اور لاوے کا اخراج

فلپائن میں آتش فشاں سے راکھ اور لاوے کا اخراج جاری ہے، آتش فشاں کے قریب کا علاقہ مسلسل زلزلے کے جھٹکوں کی زدپر ہے، دھویں کے ساتھ بجلی کڑکنے کے مناظر بھی سامنے آگئے۔

فلپائن میں آتش فشاں سے راکھ اور لاوے کا اخراج جاری،دھویں کے ساتھ بجلی کڑکنے کے مناظر بھی دیکھے گئے، آتش فشاں کے قریب کا علاقہ مسلسل زلزلوں کے جھٹکوں کی لپیٹ میں ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا سے قریب ٹال آتش فشاں فعال ہوگیا ہے، آتش فشاں سے اخراج کے باعث منیلا ایئرپورٹ کی 240 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں اور10 ہزار افراد عارضی کیمپوں میں منتقل کردیئے گئے ہیں۔

آتش فشان کے ارد گرد کے علاقوں میں مسلسل زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جا رہے ہیں، اسکول اور سرکاری دفاتر بھی بند کردیئے گئے ہیں۔