باکس آفس پر فلم’ 1917‘ کا قبضہ

January 13, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

فلم’ 1917‘ کا ٹریلر

امریکی باکس آفس پر پہلی جنگ عظیم میں دو برطانوی فوجیوں کے اہم مشن کی کہانی چھاگئی ، فلم’ 1917‘نے 3 دنوں میں 5ارب 64 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا اور پہلے نمبر پر براجمان ہوگئی۔

ایکشن فلم’ 1917‘ نے امریکی شائقین کے دلوں میں گھر کرلیا، فلم میں جنگ کی ہولناک تباہی کے ساتھ انسانی جذبات انتہائی متاثرکن انداز میں پیش کیے گئے ہیں۔

فلم نے 3 دنوں میں 5 ارب 64 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا اور پہلے نمبر پر براجمان ہوگئی جبکہ یہ فلم بہترین ہدایتکار اور بہترین فلم کے دو گولڈن گلوب ایوارڈز جیت چکی ہے اوراسے آسکرکے لیے بھی فیورٹ قراردیا جارہا ہے۔

ایک مہینے تک باکس آفس پرراج کرنے والی فلم ’ اسٹار وارز؛ دی رائز آف اسکائی واکر‘ نے 2ارب 33 کروڑ روپے سے زیادہ کمائی کی اور دوسرے نمبر پر آگئی ۔

تصوراتی دنیا میں دلچسپ ہنسی مذاق اورایکشن سے بھرپورفلم ’جمانجی؛ دی نیکسٹ لیول ‘نے اس ہفتے دو ارب 16 کروڑ روپے سے زیادہ کمائی کی اور تیسرے نمبر پر رہی۔