نہرو یونیورسٹی میں طلبہ پر حملہ: نقاب پوش لڑکی کی شناخت

January 13, 2020

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں طلبہ پر حملے میں شریک نقاب پوش لڑکی کی شناخت کرلی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آور لڑکی دلی یونیورسٹی کی طالب علم اور انتہا پسند تنظیم اکھیل بھارتیا ودیارتھی پریشد کی رکن ہے۔

دلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جے این یو حملے کی وائرل ویڈیو میں نظر آنے والی حملہ آور لڑکی کی شناخت کرلی گئی ہے، جس کا نام ابھی ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

حملے کے وقت ہاتھ میں اسٹک پکڑی لڑکی نے اپنا چہرہ چھاپایا ہوا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملہ آور لڑکی دلی یونیورسٹی کی طالب علم اور انتہا پسند تنظیم اکھیل بھارتیا ودیارتھی پریشد کی رکن ہے، دلی پولیس نے جے این یو حملے کی پوچھ گچھ کیلئے 49 افراد کو نوٹس جاری کیے ہیں۔