یاسمین راشد نے جھوٹ پر مبنی پریس کانفرنس کی: مریم اورنگزیب

January 14, 2020

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب کے دباؤ پر یاسمین راشد نے جھوٹ پر مبنی سیاسی پریس کانفرنس کی۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان نون لیگ نے وزیرِ پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد عمران صاحب کو بتائیں کہ نواز شریف کا آج بھی ریبیوڈیم پی ای ٹی اسکین ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کے ٹیسٹ کی رپورٹ موجود ہونے کے باجود سیاسی تماشہ کیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی تصدیق شدہ رپورٹس عدالت اور پنجاب حکومت کو بھجوائی جا رہی ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لندن کے ایک ریسٹورنٹ میں لی گئی سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی میڈیا کی زینت بننے والی تصویر کے حوالے سے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں پریس کانفرنس کی اور کہا کہ نواز شریف کی سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی تصویر سب نے دیکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیکھنے میں میاں محمد نواز شریف ٹھیک لگ رہے ہیں، ہمیں نہیں لگتا کہ وہ لندن میں علاج کروا رہے ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

یہ بھی دیکھئے : لگتا نہیں کہ نواز شریف لندن میں علاج کروا رہے ہیں، یاسمین راشد

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی تھی، میڈیکل بورڈ نے 3 جنوری کو نواز شریف کی تمام میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیے:شریف برادران کی لندن سے تصویر پرحکومت کا شدید ردعمل

وزیرِ صحت پنجاب نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کو دی جانے والی مہلت 25 دسمبر کو ختم ہو گئی تھی، جس کے بعد ان کی طرف سے حکومت کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔