• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شریف برادران کی لندن سے تصویر، حکومتی حلقوں کا شدید ردعمل

شریف برادران کی لندن سے تصویر، حکومتی حلقوں کا شدید ردعمل 


لاہور(ایجنسیاں)علاج کی غرض سے لندن میں مقیم سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اورشہباز شریف کی فیملی کے ہمراہ ہوٹل میں موجودگی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وفاقی حکومت نے شدید ردعمل کا اظہار کیاہے ۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان سے رابطہ کر کے نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس فورابھجوانے کاکہا ہے.

وزارت داخلہ نے پہلے ہی نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کو تازہ میڈیکل رپورٹس کیلئے مراسلہ لکھ دیاہے۔معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی کیفیت کیا ہے؟جبکہ وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہاہے کہ کھاؤپیوبیماری کا علاج جاری ہے ۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نواز شریف‘ شہباز شریف‘ اسحاق ڈار اور دیگر کی لندن کے ہوٹل میں کھاناکھانے کی تصویر جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ لندن کے اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہونے والی ملاقات کے مناظر۔

کھا ئوپیو بیماری کا علاج انتہائی انہماک سے جاری ہے اور سارے مریض بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

تازہ ترین