قوانین کی خلاف ورزی، 5 بینکوں پر بھاری جرمانے

January 15, 2020

لاہور( نیوزڈیسک) اسٹیٹ بینک نے قوانین کی خلاف ورزی پر 5 بینکوں پر بھاری جرمانے عائد کیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 5 بینکوں پر 21کروڑ 90لاکھ روپے جرمانے عائد کیے گئے۔ بینک الفلاح لمیٹڈکو9کروڑ60لاکھ روپے، نیشنل بینک 2کروڑ15لاکھ 44ہزارروپے، حبیب میٹروپولیٹن بینک لمیٹڈ کو3کروڑ 45لاکھ 78ہزارروپے جرمانہ کیاگیا۔

جبکہ ایم سی بی بینک پر 4کروڑ94لاکھ 99ہزارروپےجرمانہ عائد کیا گیا، سمٹ بینک کوایک کروڑ74لاکھ 22ہزارروپےجرمانہ کیاگیا۔ بینکوں پر جرمانے دسمبر 2019 کے مہینے میں عائد کیے گے۔

جرمانے عالمی تجارت اور صارفین کی معلومات نہ رکھنے پر عائد کیے گئے۔ مرکزی بینک نے جولائی2019 سے بینکوں پر عائد جرمانوں کو شائع کرنا شروع کیا ہے۔

جرمانوں کا مقصدایف اے ٹی ایف کی جانب سے دی گئی ہدایات کی روشنی میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیلئے فنانسنگ کی روک تھام ہے۔ تاکہ آئندہ ماہ فروری تک گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالاجاسکے۔