قیمتیں بڑھانے کیلئے مصنوعی طورپرآٹے کی قلت پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کاانکشاف

January 15, 2020

بہاولپور(توصیف احمد)آٹے کی قیمتیں بڑھانے کیلئے مصنوعی طورپرآٹے کی قلت پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کاانکشاف،پنجاب حکومت کافلورملز کیخلاف کارروائی کاحکم،سرکاری مراسلے میں دعو ٰی کیاگیاہے کہ مصنوعی قلت پیداکرکے آٹے کی قیمت بڑھانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے،آٹا بحران ناجائزمنافع کمانےکیلئے پیدا کیا گیا،اس صورتحال کو اپوزیشن کی سیاسی پارٹیاں اورحکومت مخالف میڈیا حکومت کیخلاف استعمال کرسکتاہے،ہنگامی طورپراقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،تفصیلات کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجا ب کی جانب سےصوبہ بھر کے ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کوجاری کردہ مراسلے میں ایک سپیشل رپورٹ جاری کی گئی ہے۔