گلشن اقبال، رکشے میں پٹرول کی بوتل نے آگ پکڑ لی

January 15, 2020

کراچی(جنگ نیوز)گلشن اقبال کے علاقے نیپا چورنگی پر چلتے رکشہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے رکشے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،کہاجارہاہےکہ آگ رکشے میں رکھی پٹرول کی بوتل میں لگی تھی،فائربریگیڈ کی گاڑی موقع پر نہ پہنچنے کے باعث رکشہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا،پولیس کے مطابق خوش قسمتی سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔