عمران خان ذاتی طور پر والد کی صحت پر سیاست کر رہے ہیں، حسین نواز

January 15, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

عمران خان ذاتی طور پر والد کی صحت پر سیاست کر رہے ہیں، حسین نواز

سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ذاتی طور پر میرے والد کی صحت پر سیاست کررہے ہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں حسین نواز نے کہا کہ حکومت کی دو سے تین پریس کانفرنسز کا مقصد سیاسی تھا جبکہ ہم متعلقہ اداروں کو بروقت میڈیکل رپورٹس بھجوا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں، اس لیے وزیراعظم نے نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے۔

حسین نواز نے مزید کہا کہ پاکستان میں خراب معاشی حالات کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں جبکہ عمران خان کے ذہن پر نواز شریف اور ان کی بیٹی سوار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق قانونی دستاویزات متعلقہ حکام کو پہنچائی جاچکی ہیں، سابق وزیراعظم کی صحت پر حکومت کا سیاست کرنا افسوسناک ہے۔