• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پنجاب نے نواز شریف کی رپورٹس ملنے کی تصدیق کردی

حکومت پنجاب نے نواز شریف کی رپورٹس ملنے کی تصدیق کردی


وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس موصول ہونے کی تصدیق کردی ۔

نشتر اسپتال ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کوکل نواز شریف کی رپورٹس موصول ہوئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو علاج کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ریلیف دیا تھا، وہ جب پاکستان سے باہر گئے تو انہیں علاج کے لیے مخصوص وقت دیا گیا تھا، رپورٹس میں اگر کچھ ثابت ہوا تو مزید ریلیف دیں گے۔

صوبائی وزیر صحت پنجاب نے مزید کہا کہ 25 دسمبر کو نواز شریف کے وکیل نے علاج کی مدت میں توسیع کی درخواست دی، اس موقع پر جو رپورٹس پیش کی گئیں ان میں کچھ بھی واضح نہیں تھا، میڈیکل رپورٹس سے متعلق ن لیگ غلط بیانی کررہی ہے۔

یاسمین راشد نے یہ بھی کہا کہ 13 جنوری کو ہم نے ناکافی شواہد پر محکمہ داخلہ کو درخواست بھجوائی، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سے اسی روز آخری ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعدنان سے مدت کی توسیع پر رپورٹس منگوائیں، نواز شریف کے ذاتی معالج نے رپورٹس جمع کروانے کا کہا تھا، وزارت داخلہ کو کل رپورٹس موصول ہوئیں۔

تازہ ترین