لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس جمع

January 15, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس جمع

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) نے لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس جمع کروادی ہیں۔

عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹس میں نواز شریف کے صحت مند ہونے تک برطانیہ میں رہنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی میڈیکل رپورٹس کارڈک کنسلٹنٹ سرجن ڈیوڈ لارنس نے تیار کی ہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے امراض قلب کی ادویات بوقت ضرورت جاری رہیں گی۔

میڈیکل رپورٹس میں سابق وزیراعظم کی انجیو گرافی فوری طور پر کروانے کے لیے بھی کہا گیا ہے۔