خواتین ٹی 20 فائنل میں آج بلاسٹرز اور چیلنجرز مدمقابل

January 16, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

خواتین ٹی 20 فائنل میں آج بلاسٹرز اور چیلنجرز مدمقابل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی بلاسٹرز کے درمیان قومی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ویمنز ٹورنامنٹ کا فائنل جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم میں شام سات بجے فلڈ لائٹس میں کھیلا جائے گا۔ پی سی بی شائقین کرکٹ کے لئے حنیف محمد اور جاوید میاں دادانکلوژر میں داخلہ مفت رکھا ہے۔ ایشین بریڈ مین ظہیر عباس اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی بلاسٹرز نے ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔ بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی میں دونوں کپتانوں نے شرکت کی۔ بسمعہ معروف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیم متوازن ہے اور ساری لڑکیاں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہمیں اس ٹورنامنٹ سے مدد ملے گی، میچ فنش کرنے کی عادت ڈالنا ہوگی۔ رامین شمیم نے کہا کہ میں فائنل کے لئے پرامید ہوں۔ کوشش کروں گی کہ فائنل میں میری ٹیم بلاسٹرز کامیابی حاصل کرے۔ انہوں نے کہا کہ میں کپتان بننے کا کریڈٹ جلال الدین کو دوں گی،فائنل میں اپنی سینئرز سے بھی مدد لوں گی۔