پورٹ قاسم کنٹینر یارڈ، بھاری سامان تلے دب کر مزدور جاں بحق

January 16, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پورٹ قاسم کنٹینر یارڈ میں وزنی چیز گرنے سے مزدور جاں بحق ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم تھانے کی حدود پورٹ قاسم پر کنٹینر یارڈ میں کام کے دوران بھاری سامان ایک مزدور پر گر گیا جس کے نتیجے میں مزدور موقع پرہی دم توڑ گیا، لاش کو ریکسیو ایمبولنس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 30سالہ وحید ولد شریف کے نام سے کی گئی ہے ۔