گراجز شاپس کے تمام الاٹیز بقایاجات 30جنوری تک اداکرکے قبضہ حاصل کرلیں‘کیو ڈی اے

January 16, 2020

کوئٹہ (خ ن)کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایک پریس ر یلیز کے مطابق گراجز کمپلیکس کے گراجز شاپس کے ا ن تمام الاٹیز کو بذریعہ نوٹس ہذا مطلع کیا جاتا ہےوہ اپنے اپنے پلاٹس کے تمام بقایا جات 30جنوری تک یکمشت ادا کرکے پلاٹس کا قبضہ حاصل کریں اور اپنے اپنے پلاٹس پر چار دیواری کو مکمل کرکے اپنا کا روبار شروع کریں بصورت دیگر ایسے تمام پلاٹس کو منسوخ تصور کیا جائیگا اور اس ضمن میں کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا ۔چونکہ ضلعی انتظامیہ شہر کے تمام گراجز کو شہر سے باہر منتقل کررہی ہے ۔