جامعہ اردو میں انٹری ٹیسٹ اتوار کو ہونگے

January 17, 2020

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)فاقی اردویونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمشن پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد کے مطابق کلیہ فارمیسی ،شعبہ پری میڈیکل اور جنرل سائنس کے انٹری ٹیسٹ اتوار 19جنوری کوصبح9بجے جبکہ پر ی انجینئرنگ ،کمپیوٹر سائنس ،ڈی اے ای،کامرس،ڈی بی اے،اے لیول اور آرٹس کے انٹری ٹیسٹ دوپہر 1بجے گلشن کیمپس میں ہوں گے۔ انٹری ٹیسٹ میں شرکت کے امیدوارایڈمٹ کارڈجامعہ اردو کی ویب سائٹ www.fuuast.edu.pk سے ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں ۔