زر مبادلہ ذخائر میں 4 کروڑ ڈالر کا اضافہ

January 17, 2020

کراچی(رپورٹ/رفیق بشیر)ملک میں زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کا تسلسل برقرار اور گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 4 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر 18 ارب 12کروڑ 36 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں جبکہ اس سے قبل زر مبادلہ کے ذخائر 18 ارب 8کروڑ 48 لاکھ ڈالر تھے، معاشی ماہرین کا کہنا ہے اسٹیٹ بینک کی زر مبادلہ کے حوالے سے مثبت پالیسیوں اور زر مبادلہ کی ترسیل کے نظام کوسہل بنانے کے اقدامات کے فوائد سامنے آنے شروع ہوگئے ہیں۔