کم گیس پریشرو لوڈ شیڈنگ :بی این پی عوامی کا 27 جنوری کو مظاہروں کا اعلان

January 17, 2020

کوئٹہ( آن لائن ) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے مرکزی کال کے مطابق 27 جنوری کو بلوچستان بھر میں گیس پریشر کی کمی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائینگی اور مظاہرے کیے جائینگے اس بابت بی این پی (عوامی)ضلع کوئٹہ کا جنرل باڈی اجلاس منعقدہوا جس سے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی خطاب کررہے ہیں اس موقع پر سینٹرل کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر یاسر نصیر شاہوانی ،سینٹرل کمیٹی کے ممبر الٰہی بخش بلوچ، آرگنائزر ضلع کوئٹہ عبدالوکیل مینگل ،حاجی علی نواز لہڑی ،میر عبدالستار شاہوانی ،لالا حسن بلوچ ،لالا خیر اللہ سمالانی ،افتخار بنگلزئی ،ڈاکٹر تاج ،ابراہیم یوسف زئی ،میر بلوچ خان لہڑی ،چیف شبیر احمد ،خلیل ساجن خلیل شاہوانی ،پرنس لطیف سمالانی ،حنیف محمدحسنی ،عبدالباقی بنگلزئی ،ڈاکٹر رحمت مری ،عید محمد ،محمد خان سرپرہ ،کاکا رئیسانی ،عامر لہڑی ،درشن کمار بگٹی ،مکیش ،راجو ،صدام بلوچ ،عطا اللہ لہڑی،ٹکری غلام سمالانی میر محمد ،حافظ عبدالہادی ،وحید شاہوانی ،اسماعیل بادینی ، ذوالفقار سمالانی ،ڈاکٹر قطب ،صحبت خان مینگل ،عبدالفتح لہڑی و دیگر سینئر دوست کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس سے سی سی ممبر عبدالوکیل مینگل الہی بخش بلوچ ڈاکٹر یاسر شاہوانی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔