حارث رؤف کو میلبرن اسٹارز نے ریلیز کر دیا

January 17, 2020

لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو میلبرن اسٹارز نے ریلیز کر دیا، وہ قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ جوائن کرنےکے لیے وطن واپس آ رہے ہیں۔

ترجمان میلبرن اسٹارز کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کے دوبارہ ٹیم جوائن کرنے سے متعلق جائزہ لے رہے ہیں، ان کی لیگ میں واپسی کا جلد اعلان کریں گے ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

یہ بھی دیکھئے :حارث روف کی بگ بیش میں ہیٹ ٹرک

دوسری جانب ڈائریکٹر لاہور قلندرز عاقب جاوید نے چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بہت جلد اچھی خبر آنے والی ہے کہ حارث رؤف کا بگ بیش میں متبادل کون ہوگا؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ میلبرن اسٹارز میں حارث رؤف کا متبادل بھی لاہور قلندرز کا کھلاڑی ہونے کا قوی امکان ہے ۔

میلبرن اسٹارز کے ترجمان کی جانب سے حارث رؤف کے متبادل کھلاڑی کا اعلان ایک سے دو روز میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ میلبرن اسٹارز میں جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کی جگہ شامل کیے گئے حارث رؤف نے اپنی تہلکہ خیز بولنگ سے بگ بیش لیگ کے7 میچوں میں 16 وکٹیں حاصل کی ہوئی ہیں جس میں ان کی ایک ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔