• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حارث رؤف کے خوابوں کو تعبیر مل گئی


پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم میں منتخب ہونے والے نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ آج ان کے خوابوں کو تعبیر مل گئی، لاہور قلندرز کے پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام نے ان کی زندگی بدلنے میں اہم کردار ادا کیا۔

لاہور قلندرز کے رائٹ آرم فاسٹ بولر حارث رؤف ان دنوں آسٹریلیا میں کھیلی جارہی بگ بیش لیگ میں مصروف ہیں، جہاں انہوں نے اپنی جارحانہ بولنگ کے سبب اپنی ٹیم میلبرن اسٹارز کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

حارث رؤف کے خوابوں کو تعبیر مل گئی
لاہور قلندرز کے رائٹ آرم فاسٹ بولر حارث رؤف

حارث رؤف بگ بیش لیگ میں سڈنی ٹھنڈرز کے خلاف میچ میں شاندار ہیٹ ٹرک بھی بناچکے ہیں۔

حارث رؤف نے اپنی ٹیم کے ہوم گراؤنڈ پر مسلسل تین گیندوں پر سڈنی ٹھنڈرز کی تین اہم وکٹیں حاصل کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

یہ بھی پڑھیے: حارث رؤف کی دلچسپ کہانی

حارث نے سڈنی تھنڈر کی اننگز کے آخری اوور کی دوسری گیند پر 41 رنز بنانے والے گلیکس کو کیچ کروایا، اس کے بعد 35 رنز پر فرگیسن کو بولڈ کیا اور چوتھی بال پر مورس کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

فاسٹ بولر کی عمدہ بولنگ کے باعث میلبرن اسٹارز نے باآسانی 6 وکٹوں سے یہ میچ جیت لیا تھاجبکہ شاندار بولنگ پرفارمنس پر حارث رؤٹ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: حارث رؤف کا ڈیل اسٹین کو پیغام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے حارث رؤف کی بولنگ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں حارث رؤف نے شاندار کارنامہ انجام دیا۔

‏وقار یونس کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں آپ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔

تازہ ترین