• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن



میلبرن اسٹارز  کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے سڈنی ٹھنڈرز کے خلاف ہیٹ ٹرک بنالی ہے۔

پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز  کی نمائندگی کرنے والے ہونہار فاسٹ بولر حارث روف بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

حارث روف نے اپنی ٹیم کے ہوم گراؤنڈ پر  نے تین گیندوں پر سڈنی ٹھنڈرز کے 3 اہم  وکٹ حاصل کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

حارث نے سڈنی تھنڈر کی اننگ کے آخری اوور کی دوسری گیند پر 41 رنز بنانے والے گلیکس کو کیچ کروایا، اس کے بعد اوور کی تیسری بال پر 35 رنز بنانے والے فرگوسن کو بولڈ کیا اور چوتھی بال پر صفر رنز پر مورس کو ایل بی ڈبلیو  کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

حارث نے میلبرن اسٹارز کی جانب سے برق رفتار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 23 رنز کے عوض 3 وکٹ حاصل کیے۔

اس سے قبل بگ بیش لیگ میں آج کھیلے گئے پہلے میچ میں افغانستان کے راشد خان نے ایڈیلیڈ میں اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی۔

واضح رہے کہ حارث روف بگ بیش میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی بولر ہیں۔

تازہ ترین