جاپان جنگی دورکی مشقت کے مسئلے پر اپنی تجویز دے، جنوبی کوریائی صدر

January 18, 2020

سیؤل (اے پی پی) جنوبی کوریائی صدر مون جے ان نے جاپان سے کہا ہے کہ وہ جنگی دور کی مشقت کے مسئلے کے حل سے متعلق جنوبی کوریا کی پیشکش کے جواب میں اپنی تجویز پیش کرے۔ مونجے نے یہ بات پریس کانفرنس میں کہی۔ان سے جب پوچھا گیا کہ جنگی دور کی مشقت کے مسئلے پر ان کے ذہن میں کون سے حل موجود ہیں تو انہوں کہا کہ جنوبی کوریا کی حکومت پہلے ہی جاپان کو کئی تجاویز دے چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ جاپان کو بھی اپنی تجاویز دینی چاہیئے۔انہوں نے جاپان کو دعوت دی کہ وہ جنوبی کوریا کی تجاویز پر نظرثانی کرے۔جنوبی کوریا کے رہنما نے کہا کہ دونوں ممالک اگر مل کر کام کریں تو اس مسئلے کو حل کرنے کے پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔