ملتان(اسپورٹس ڈیسک) راجشاہی رائلز نے بنگلہ دیش پریمئر لیگ جیت لی۔ ڈھاکا میں فائنل میں فاتح ٹیم نے 4 وکٹ پر 170رنزکئے، عرفان سوکور نے52 اور محمد نواز نے 20 گیندوں پر قیمتی 40 رنزبنائے۔ محمد عامر 4اوورز میں 2وکٹ 35 رنز کے بدلے لیے۔ شعیب ملک صرف 9 رنزکرسکے تھے ناکام ٹیم کھلنا ٹائیگرز 8 وکٹ پر 149 رنز بناسکی۔ عرفان نے 4 اوورز میں صرف 18رنز دیکر 2وکٹیں لیں۔