سپریم کورٹ، سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد محمود کو کام سے روکنےسے متعلق اپیل سماعت کیلئے مقر ر

January 18, 2020

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسرائیر مارشلارشد محمود کو کام سے روکنے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے عبوری حکم کیخلاف دائر کی گئی اپیل کو سماعت کیلئے مقر ر کردیا ہے ، چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بنچ منگل 21 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا، یاد رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے اپیل کنندہ کو کام سے روکنے کے حوالے سے عبوری حکم نامہ جاری کررکھا ہے ،جس کیخلاف ائیر مارشل ارشد محمود نے سپریم کورٹ میں یہ اپیل دائر کر رکھی ہے ،اپیل کنندہ نے اپیل میں وفاق،کابینہ ڈویژن،وزارت سول ایوی ایشن کو فریق بنا رکھا ہے ۔