فیصل آبادایئر پورٹ سیکنڈری رن وے کی تعمیر میں سنگین بے ضابطگیاں

January 18, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فیصل آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے سیکنڈری رن وے کی تعمیر میں ضابطوں کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا انجینئرنگ سروسز ڈائریکٹریٹ ایک جونیئر افسر کے ماتحت کام کررہا ہے۔ مذکورہ جونیئر افسر کا اس جگہ پر تقرر غیرقانونی طور پر آئوٹ آف ٹرن ترقی دے کر کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل عامر محبوب کو شہری ہوا بازی کے ادارے میں اہم تعیناتی دینے کے بارے میں سوالات اٹھادیئے ہیں۔