بسیمہ میں نامعلوم افراد نے ایک پٹرول پمپ اور دکان لوٹ لی

January 18, 2020

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)بسیمہ میں پٹرول پمپ او ٹائر پنکچر کی دکان میں ڈکیتی کےد وران مسلح افراد لاکھوں روپے اورسامان چھین کرفرارہوگئے لیویز کے مطابق بسیمہ کے علاقے زیک روڈ پرگزشتہ شب چارافراد نے اسلحہ کے زورپر پٹرول پمپ اورٹائرپنکچر کے دکان سے لاکھوں روپے اورسامان لوٹ لیا ملزمان نے دکانداروں کے ہاتھ پائوں باندھ کر ان پر تشدد بھی کیا اورجاتے ہوئے شیشے توڑ دئیے ۔