جنوبی افریقا ، انگلینڈ دوون ڈے فلڈ لائٹ میں

January 19, 2020

کیپ ٹاؤن( جنگ نیوز) جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 4 فروری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے 7 فروری کو ڈربن میں کھیلا جائے گا، ون ڈے سیریز کے ابتدائی دو میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 9 فروری کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی 12 فروری کو ایسٹ لندن ، دوسرا ٹی 20میچ 14 فروری کو ڈربن میں کھیلا جائے گا، پہلے دونوں میچز نائٹ ہونگے، سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 16 فروری کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔