امریکا، گھر میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، ایک زخمی

January 19, 2020

لاس اینجلس(اے ایف پی)مغربی امریکی ریاست اٹھا کے ایک گھرمیں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں بھی لیا ہے۔واقعہ ایک چھوٹے سے ٹائون گرانٹس ویلے میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق ایک شخص کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ متاثرہ افراد اور حملہ آور تمام ہی افراد کا اسی خاندان سے تعلق ہے۔ اٹھا گورنر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ہولناک واقعہ قرار دیا ہے۔