حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط، کہیں نہیں جارہی، غلام سرورخان

January 19, 2020

اسلام آباد (وقائع نگار) حکومت کہیں نہیں جارہی بلکہ پہلے سےزیادہ مضبوط ہے،اپوزیشن افواہیں پھیلا رہی ہے،قیاس آرائیاں جلددم توڑ جائیں گی۔یہ بات وفاقی وزیر شہری ہوابازی،غلام سرورخان نے وزیرادعظم عمران خان سے ایک اہم ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم سےملاقات میں اتحادیوں کے ساتھ تعلقات زیربحث آئے۔اس کے علاوہ پارٹی کور کمیٹی میں طے پانے والے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا، وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت اور اتحادی کندھے سے کندھا ملا کر چل رہے ہیں.ہم اتحادیوں کے مشکور ہیں جنہوں نے پاکستان کے وسیع ترقومی مفاد میں وزیراعظم پر بھروسہ کیا.انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے حوالے سے چلنے والی تمام افواہیں اور قیاس آرائیاں دم توڑ جائیں گی.غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی اس حکومت کا حصہ تھے، ہیں اور رہیں گے.اپوزیشن جان بوجھ کر افواہیں پھیلا رہی ہے ۔