سٹریٹ کرائم، ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری زیورات، موبائل، نقدی سے محروم

January 19, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری 5گاڑیوں 11موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے جب کہ اسلام آبادسے ایک موٹرسائیکل اورموبائل چوری ہوگیا۔تھانہ پیرودھائی کوجہانگیر نے بتایا کہ سائل خیابان سرسید جا رہا تھا کہ 2نامعلوم ملزمان مجھ سےمیرا موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ پیرودھائی کو محمد زکریا نے بتایا کہ وہ خیابان سرسید میں جا رہا تھا کہ 2نامعلوم ملزمان اس سے موبائلچھین کے فرار ہو گئے۔تھانہ وارث خان کو سبحان نے بتایا کہ امرپورہ میں اس کی ہمشیرہ کا موبائل فون کوئی نامعلوم عورت چوری کر کے لے گئی ۔ تھانہ بنی کو غلام ناصر نے بتایا کہ میں گلی میں کھڑا تھا کہ 2نامعلوم ملزمان آئے جو مجھ سے اسلحہ کی نوک پر 40ہزارروپے اور موبائل چھین کے فرار ہو گئے۔تھانہ بنی کواسرار علی نے بتایا کہ میں مسلم ہائی سکول کے پاس کھڑا تھا کہ 2نامعلوم ملزمان آئے جو مجھ سے اسلحہ کی نوک پر 16ہزارروپے اور موبائل چھین کے فرار ہو گئے۔تھانہ بنی کو نواب زادہ نے بتایا کہ میں اپنے ریت بجری کے ٹھیہ پر موجود تھا کہ 3نامعلوم ملزمان آئے جو مجھ سے اسلحہ کی نوک پر 24ہزارروپے اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ نیوٹاؤن کو خورشید احمد زادہ نے بتایا کہ میرا بیٹا بلال احمد گھر کے باہر کھڑا تھا کہ 2نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے اور اس سے اسلحہ کی نوک پر موبائل چھیننے لگے ۔بلال نے مزاحمت کی توایک ملزم نے سیدھا فائر کیا جس سے وہ زخمی ہو گیااور ملزمان موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ صادق آبادکو اعجاز نے بتایا کہ ہم گائوں سےواپس گھر آئے تو گھر کے تالے ٹوٹے تھے۔ کو ئی نامعلوم چورگھر سے طلائی زیورات ،سلائی مشین 28ہزار روپےچوری کر کے لے گیا۔تھانہ صادق آبادکومحمد نصیر نے بتایاکہ میرا موبائل فون کوئی نامعلوم چوری کر کے لے گیا ۔ تھانہ صادق آبادکو محمد ارشد نے بتایا کہ میں گلی میں گاڑی پر جا رہاتھا کہ 2نامعلوم ملزمان نے مجھے روک لیا اورمجھ سے اسلحہ کی نوک پر 13ہزار روپے اور موبائل چھین کے فرار ہو گئے۔تھانہ صادق آبادکو اشتیاق احمد نے بتایا کہ میں گلی میں داخل ہواتو 2نامعلوم ملزمان آئے جو مجھ سے اسلحہ کی نوک پر 11ہزارروپے اور موبائل چھین لے گئے۔تھانہ ویسٹریج کو اکاش علی نے بتایاکہ میں اپنے موٹرسائیکل125نمبرآرآئی کے-9019پر جارہاتھاکہ2 نامعلوم مسلح ملزمان نے مجھے روکا اور مجھ سے اسلحہ کی نوک پر میرا موٹرسائیکل زبردستی چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ ویسٹریج کومنزہ صدیق نے بتایا کہ میں ٹیکسی میں گھر کی طرف جارہی تھی کہ ٹیکسی میں پہلے سے سوار 2عورتوں نے ڈرائیورسے ملکر میرے پر س میں سے 2ہزارروپے ودیگر کارڈزچوری کرلئے۔تھانہ ویسٹریج کو محمد عاقب نے بتایا کہ میں روڈ پر کھڑاتھاکہ2نامعلوم موٹرسائیکل سوار آئے جو مجھ سے میرا موبائل چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ نصیرآبادکو محمد مہران نے بتایاکہ میں موٹرسائیکل پر جارہاتھاکہ2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے مجھے روکا اور اسلحہ کی نوک پر 10ہزارروپے اورموبائل چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ نصیرآبادکو محمد اسلم نے بتایا کہ میں اور میرا کزن محمد اصغر اوراسکی بیوی نورین بی بی اپنی گاڑی میں سوار ہو کرشادی میں شرکت کے سلسلے میں آرہے تھے کہ2 نوجوان لڑکے موٹر سائیکل پرآئے جنہوں نے ہماری گاڑی کے آگے موٹر سائیکل لگا کر ہماری گاڑی روک لی اوراسلحہ کی نوک پرمیری بھابی نورین بی بی سےطلائی زیورات چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ ریس کورس کو کاشف اعجازنے بتایا کہ میں موٹرسائیکل پر جارہاتھاکہ3 نامعلوم مسلح ملزمان اسلحہ کی نوک پر مجھ سے5ہزارروپے اورموبائل چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ ریس کورس کو لیاقت فیروزدین نے بتایا کہ میں اپنی دکا ن میں موجودتھاکہ2 نامعلوم مسلح ملزمان زبردستی دکان میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر مجھ سے موبائل اور9ہزارروپے چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ ریس کورس کو ذوالفقاراحمد نے بتایا کہ نامعلوم چور میرے گھر کے تالے تور کر میرے گھر سے انعامی بانڈزمالیتی2لاکھ روپے،لیپ ٹاپ اورطلائی زیورات چوری کرکے لے گئے۔تھانہ ائرپورٹ کو شاہ زیب نے بتایاکہ میں اور میرادوست سلمان صابر اپنے گھر جا رہا تھا کہ5لڑکے جنہوں نے چادر یں لی ہوئی تھیں ہمیں روکا اور اسلحہ کی نوک پرہم سے 2 موبائل اور9ہزار روپے زبردستی چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ ائرپورٹ کومریم احسان نے بتایا کہ میں نے کام کرنے کیلئے 2 لڑکیاں دو دن قبل رکھی تھیں جنہوں نے نیچے کا دروازہ کھول کر 2 نامعلوم افراد کو اندر بلایا ،مجھے سائڈ پر باندھ دیا اور مجھ سے اسلحہ کی نوک پرمیرا موبائل ،طلائی زیورات،7500والے پانچ انعامی بانڈزچھین کرفرارہوگئے۔تھانہ صدرواہ کو ارسلان مسعودنے بتایا کہ میں کیری ڈبہ نمبراے کے وائی-687 پر جارہاتھاکہ عقیل بٹ معہ3 نامعلوم مسلح ملزمان نے روکا اور اسلحہ کی نوک پر مجھ سے گاڑی، موبائل اورپرس چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ صدربیرونی کو زین رشید نے بتایا کہ کو ئی نامعلوم چور ہمارے گھر سے میری بھابھی کے5تو لے وزنی طلائی زیورات چوری کر کے لے گیا ۔تھانہ روات کو محمد سعیدنے بتایاکہ اچانک 4افراد مسلح نقاب پوش گھر میں داخل ہو ئے اور ہم تمام گھروالوں کو بیڈ روم میں بیٹھا دیا اور گھر سے طلائی زیورات 20تو لے اور 6لاکھ روپے اسلحہ کی نوک پر چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ روات کو ناصر محمود نے بتایا کہ اپنی دکان بند کر کے گھر جارہا تھا جب ریڈ کو مل مانکیالہ کے پاس پہنچا تو125موٹر سائیکل پر 3افراد نے مجھے گن پوائنٹ پر روک لیا اور مجھ سے25 ہزارروپے اور میرا موبائل چھین لیے،مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئےموقع سے فرار ہو گئے ۔تھانہ روات کو شیخ ظفر محمود نے بتایاکہ 4 نامعلوم مسلح اشخاص گھر کا مین گیٹ پھلانگ کر اندر آگئے اور ہم پر اسلحہ تان لیا اور رہائشی کمرے کے اندر الماری سے 60ہزار روپے نکال کر لے گئے اس دوران ایک نامعلوم مسلح شخص باہر مین گیٹ پر موجود رہا۔ ملزمان نے ہم سے ڈالر اور پاونڈ کا بھی تقاضا کیا اور جا تے ہو ئے میز پر پڑی ہو ئی گاڑی کی چابی اٹھا ئی اور باہر لاونج میں کھڑی گاڑی ہنڈا سٹی اے ای بی-371 لے گئے اور کہا کہ گاڑی آپکو مل جا ئے گئی جو بعدازاں گاڑی ہمیں ڈیفنس ولاز کے گیٹ کے باہر سے ملی۔تھانہ آبپارہ کوعبد الرحمان نے آبپارہ پولیس کو بتایا کہ کہ محسن علی ، علی زیب اور ضیاء الرحمان جی سکس ون ون میں مجھ سے موبائل فون چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ گولڑہ کوسیار خان نے بتایا کہ نا معلوم چور جی تیرہ ون میں واقع میرے گھر کے سامنے سے میری موٹر سائیکل ہنڈا ون ٹو فائیو آر آئی ایل 4448 چوری کرکے لے گئے۔