ٹریفک حادثات میں نوجوان جاں بحق،8 افراد زخمی

January 19, 2020

راولپنڈی،کوٹلی ستیاں (سٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ)ٹریفک حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق اور8 افراد زخمی ہوگئے۔ محسن علی نے تھانہ کورال پولیس کو بتایا کہ میرا بھانجا عبد الرحمان پیدل روڈ کراس کر رہا تھا جسے آلٹو کار وی ڈی 73 کے ڈرائیور نے غفلت سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے ٹکر ماردی جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کار ڈرائیور شیر خان کو گرفتار کر لیا ۔ کوٹلی ستیاں سے نمائندہ جنگ کے مطابق چھاپر کے قریب مسافر ویگن تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں آٹھ مسافر زخمی ہو گئے ۔دوسرے واقعے میں جاوہ منڈی کے قریب کوچ نے وگھل سے راولپنڈی جانے والے وین کو رانگ سائیڈ سے اوورٹیک کرتے ٹکر مار دی جس سے دونوں گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔