بنگلہ دیش ٹیم کے کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں، مصباح الحق

January 20, 2020

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش ٹیم کے کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں۔

لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں ایک ریسٹورنٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ فیورٹ نہ پاکستان کو کہہ سکتے ہیں اور نہ بنگلہ دیش کی ٹیم کو۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ دونوں ٹیموںکے درمیان برابر کا مقابلہ ہے اور جو اچھا کھیلے گا وہی جیتے گا، تاہم ہمیں بیٹنگ تگڑی کرنی ہو گی۔