سندھ میں آٹے بحران کے ذمہ دار ہم ہیں تو پنجاب میں کون ہے، اسماعیل راہو

January 20, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

سندھ میں آٹے بحران کے ذمہ دار ہم ہیں تو پنجاب میں کون ہے، اسماعیل راہو

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ کے وزیر زراعت اسماعیل راہو نے وفاقی حکومت سے سوال کیا ہے کہ سندھ میں آٹے کے بحران کا ذمہ دار ہم ہیں تو پنجاب میں اس بحران کا ذمہ دار کون ہے۔ اسماعیل راہو نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان بتائیں کیا پنجاب ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں آٹا بحران کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے ؟ حکومت کی مہنگائی سونامی آٹا مہنگا ہونے کا سبب ہے ، وفاق نے سندھ کے 150 ارب روپے روکے اس لیے گندم نہ خرید سکے ، گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے سپلائی بند ہو گئی تھی۔