تھانے میں کرایہ داری کوائف کا اندراج نہ کرانے پر 16ملزم گرفتار

January 20, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانے میں کرایہ داری کوائف کا اندراج نہ کرانے پر 16ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا ۔ ایس پی صدر ضیاء الدین نے سی پی او محمد احسن یونس کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ روات نے بھاری نفری کے ہمراہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سرچ آپریشن کیا اوراس دوران پولیس نے16 ملزموں کو گرفتار کرلیا جنہوں نے تھانہ میں کرایہ داری کوائف کا اندراج نہیں کرایا، گرفتار ملزمان کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، گرفتار ملزمان میں صداقت، اورنگزیب،محمد عمران، مزمل یاسین، عمران خان، محمد فاروق، عبدالرحمن، محمد اکرم، ندیم خان، قیصر احمد، مرتضیٰ ایمان، جمال الدین، محمد دین، سمیع اللہ، عمران علی اور محمد سلیم شامل ہیں، سی پی او نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، کیونکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیوں سے عارضی رہائش اختیار کرکے جرائم کرنے والے افراد کا قلع قمع کیا جاسکتا ہے، سی پی او نے کہا کہ عوام کرایہ داروں کے کوائف کا اندراج تھانے میں کروا کر اپنا فریضہ ادا کریں۔